
تحریر ؛ میر اسلم رند
اپنے قارئین اور دوستوں سے گزارش ہے کہ میں کالم اپنے معاشرے کے اصلاح کے لئے لکھتا یوں سب کو ناراض کرتا ہوں تاکہ ہمارا صوبہ کرپشن کے ناسور سے نجات حاصل کریں آپ صاحبان سے گزارش ہے میرے موقف کو سپورٹ کریں تاکہ گونگے بہرے حکمرانوں تک یہ آواز پہنچ سکے
بلوچستان میں کرپشن کا بڑھتا ہوا ناسور ایک
سنگین مسئلہ بن چکا ہے اگرچہ حالیہ دنوں میں اینٹی کرپشن کے ادارے کی طرف سے بعض کارروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن سے امید پیدا ہوئی ہے کہ شاید بلوچستان کے عوام کے پیسوں کا کچھ نہ کچھ تحفظ ممکن ہو سکے تاہم یہ حقیقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ماضی میں سب سے زیادہ کرپشن کے الزامات انہی احتساب کے ادارے کے بعض افسران پر لگتے رہے ہیں گزشتہ برسوں میں کئی کرپٹ افسران کے خلاف کیسز بھی بنائے گئے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اکثر اوقات انہی کیسز کو جان بوجھ کر کمزور بنا دیا گیا تاکہ ملزمان با آسانی سزا سے بچ سکیں یہی وجہ ہے کہ عوام کے دلوں میں احتساب کے اداروں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے اور لوگوں کا اعتماد بتدریج کمزور ہوتا گیا ماضی میں بعض افسران سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں عوام اور لکھاری طبقہ یہ سمجھتا تھا کہ شاید یہ لوگ اداروں میں اصلاحات لائیں گے اور کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کریں گے مگر ان کی کارکردگی نے لوگوں کو مایوس کیا تاہم جب سے نئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نصیب اللہ کاکڑ نے چارج سنبھالا ہے کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں ایک نئی سنجیدگی نظر آ رہی ہے مختلف محکموں میں تحقیقات کا آغاز ہوا ہے اور بدعنوانی کے کئی معاملات سامنے لائے جا رہے ہیں اس صورتحال نے مایوسی کے اندھیروں میں امید کی ایک ہلکی سی کرن ضرور پیدا کی ہے حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے حکومتی اداروں سے شدید مایوس ہو چکے ہیں یہ صوبہ بدقسمتی سے ایسے حالات سے گزر رہا ہے جہاں چند طاقتور اور بااثر افراد دن بدن مزید دولت مند ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عام عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بنیادی سہولیات کی کمی بے روزگاری اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے نوجوانوں کو شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے یہی مایوسی کئی مرتبہ معاشرتی بگاڑ اور بے راہ روی کا سبب بھی بنتی ہے اس کالم کے ذریعے میں صوبے کے حکمرانوں اور اداروں کے سربراہان سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ ہر محکمے میں ایسے سیکرٹری صاحبان کو تعینات کیا جائے جو دیانت قابلیت اور مضبوط کردار کے حامل ہوں اس کے ساتھ ساتھ انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جائے تاکہ کوئی طاقتور وزیر یا بااثر شخصیت انہیں بلیک میل کر کے غلط فیصلے کرنے پر مجبور نہ کر سکے یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بلوچستان میں کئی مواقع پر ایماندار افسران کو صرف اس لیے تبدیل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے کرپشن کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا سابقہ سیکٹری ہیلتھ داود خان خلجی اور سابق سیکٹری ایجوکیشن اسفند یار کاکڑ اس کی زندہ مثال ہیں اسکے علاوہ میرے سامنے ایک واقعہ تو ایسا بھی پیش آیا کہ ایک وزیر نے ایک نہایت کرپٹ افسر کو اہم عہدے پر تعینات کرنے کی خواہش ظاہر کی متعلقہ سیکرٹری داود بازئی نے نہایت جرات کے ساتھ وزیر کو کہا کہ یہ پورے بلوچستان کا اربوں روپے کا منصوبہ ہے اور اگر اس شخص کو تعینات کیا گیا تو منصوبہ تباہ ہو جائے گا اس لیے وہ یہ ٹرانسفر نہیں کرے گا سیکرٹری نے اس معاملے سے اے سی ایس اور چیف سیکرٹری کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا مگر افسوس کہ صرف تین دن بعد ہی اسی سیکرٹری کا تبادلہ کر دیا گیا یہی وہ تلخ حقیقت ہے جو ہمارے صوبے کے نظامِ حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے اگر کوئی افسر ایمانداری سے کام کرنا چاہے تو اسے سیاسی دباؤ تبادلوں اور انتظامی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے حال ہی میں محکمہ فوڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا کیس سامنے آیا ہے جس نے ایک بار پھر پورے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اسی طرح لوکل گورنمنٹ کے محکمے میں بھی انتظامی بے ضابطگیوں کی خبریں سامنے آئی ہیں اطلاعات کے مطابق سیکرٹری کو بے اختیار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے حالانکہ سیکٹری بلدیات نہایت ہی تجربے کار قابل اور مثبت انسان ہے انکا ویژن وسیح ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کئی اہم فیصلے ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور بعض فرنٹ مین افراد کے ذریعے کیے جا رہے ہیں نئے قانون کے مطابق گرانٹ ٹو ایڈ کی منظوری بھی ڈی جی لوکل گورنمنٹ دیتا ہے گزشتہ ادوار میں اسیکیمات کی منظور کے لئے 1 فیصد کمیشن لیا جاتا تھا اب سننے میں آیا ہے 7 فیصد لیا جا ر…
