حکومت سندھ کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0

کراچی(زیبائے پاکستان)حکومت سندھ نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، اداروں، حکومت سندھ کے زیر انتظام کارپوریشنز اور بلدیاتی اداروں میں عام تعطیل ہوگی تاہم ضروری نوعیت کے خدمات کے حامل دفاتر پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.