
تحریر ؛ میر اسلم رند
کوئٹہ جو کبھی سکون اور خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا آج بدانتظامی ٹریفک کے بدترین نظام اور غیرقانونی تعمیرات کے باعث شدید مسائل کا شکار ہے افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ان مسائل کی نشاندہی آج سے 20 سال قبل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کی تجاویز پیش کی تھیں جن پر تفصیلی مشاورت کے بعد سمریاں بھی تیار کر کے وزیر اعلی ہاوس کو ارسال کی گئی مگر آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا یہ تاخیر محض سستی نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کی عکاسی کرتی ہے جہاں ذاتی مفادات عوامی مفاد پر غالب آ چکے ہیں اگر ہم کوئٹہ کی اہم شاہراہوں کا جائزہ لیں تو صورتحال نہایت تشویشناک نظر آتی ہے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر بدترین صورتحال ہے جناح روڈ جو شہر کی سب سے اہم تجارتی شاہراہ ہے تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کی لپیٹ میں ہے لیاقت بازار اور مسجد روڈ جہاں روزانہ ہزاروں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ خریداری کے لیے آتے ہیں رہڑی بانوں اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے گزرنا محال ہو چکا ہے عبدالستار روڈ جسے وزیر اعلی بلوچستان نے واکنگ اسٹریٹ قرار دیا تھا وہاں بھی موٹر سائیکلوں اور سینکڑوں رہڑیوں والوں نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے پرنس روڈ مسجد روڈ آرچر روڈ سرکلر روڈ زرغون روڈ اور پٹیل روڈ جیسی اہم شاہراہیں بھی ٹریفک کے دباؤ اور ناقص پلاننگ کا شکار ہیں پٹیل روڈ سلیم کمپلیکس سول ہسپتال روڈ فیض محمد روڈ ، فتح محمد روڈ اور پیر ابوالخیر روڈ کے اطراف ہسپتالوں کی بھرمار نے رہائشی علاقوں کو شدید ٹریفک بحران میں مبتلا کر دیا ہے جہاں ایمبولینسز اور عام شہری دونوں مشکلات کا شکار رہتے ہیں ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں شہر کے بیشتر چوراہوں پر اہلکار موجود ہونے کے باوجود ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے کئی مقامات پر اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے غافل نظر آتے ہیں جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں محض نمائشی حد تک محدود ہیں یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ رہڑی بانوں سے روزانہ کی بنیاد پر رقم وصول کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں ہو پاتا غیرقانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول کی ناکامی کوئٹہ میں تعمیر ہونے والے کئی کمرشل پلازے جو اصل میں رہائشی نقشوں پر منظور کیے گئے ہیں آج بغیر پارکنگ کے بڑے کاروباری مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں جناح روڈ لیاقت بازار آرٹ اسکول روڈ مسجد روڈ کی تمام گلیاں موتی رام روڈ ، شاوک شاہ روڈ آرچر روڈ زرغون روڈ اور سمنگلی روڈ پر بننے والے کئی پلازے پارکنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں یاد رہے کوئٹہ شہر زلزلہ زون میں واقعہ ہے لیکن اس کا کسی کو احساس نہیں 1980 کے بعد عدالت عالیہ کے احکامات پر ہر بلڈنگ میں 3000 اسکوائر فٹ پر پارکنگ لازمی قرار دی گئی تھی مگر آج 20 ہزار اسکوائر فٹ تک کی عمارتیں بغیر کسی پارکنگ کے کھڑی ہیں یہ صورتحال نہ صرف ٹریفک مسائل کو بڑھا رہی ہے بلکہ ایک بڑے حادثے کی بھی پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے خاص طور پر اس لیے کہ کوئٹہ زلزلہ زون میں واقع ہے اور یہاں حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے
اصل مسئلہ کی جڑ قانون کی کمزوری عملدرآمد کا فقدان اور احتساب کے نظام کی ناکامی ہے جب تک کرپشن کے خلاف سخت اور فوری سزاؤں کا نظام نافذ نہیں کیا جاتا اس طرح کی بدانتظامی جاری رہے گی اینٹی کرپشن کا ادارہ کام تو کر رہا ہے مگر عدالتی پیچیدگیوں کی وجہ سے اکثر ملزمان بچ نکلتے ہیں جس سے کرپٹ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اس کا حل کیا ہے اگر واقعی کوئٹہ کو ایک جدید صاف اور منظم شہر بنانا مقصود ہے تو درج ذیل اقدامات فوری طور پر کیے جائیں ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا فوری قیام اور فعال بنانا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خودمختار اور بااختیار بنانا تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا
شہر کی اہم شاہراہوں پر مستقل ٹریفک پلاننگ اور پارکنگ کا نظام ہونا ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کا سخت احتساب ہونا
وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل
جناب وزیراعلیٰ صاحب اگر آپ واقعی کوئٹہ کو گرین اور کلین شہر بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ان بنیادی مسائل کو حل کرنا ہوگا محض سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک نظام میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی قائم نہیں کی جاتی آپ صاحبان کی تمام محنت رائیگاں جائے گی یہی عملی اقدامات کا وقت ہے ورنہ کوئٹہ کا مستقبل مزید تاریک ہو جائے گا
