
تحریر: ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ مشوانی
بلوچستان کی سرزمین اپنی بے مثال قبائلی روایات، غیرت اور خدمتِ خلق کے جذبوں سے عبارت ہے۔ یہاں کے قبائلی نظام میں ‘دستار’ محض ایک لباس کا حصہ نہیں، بلکہ یہ وقار، ذمہ داری اور ایک پورے قبیلے کے اعتماد کی علامت ہے۔ اسی عظیم روایت کے تسلسل میں ایک تاریخی دن کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ آنے والی 3 مئی 2026 کو السادات مشوانی برادری اور پورے علاقے کے لیے ایک یادگار دن ہوگا، جب چیف آف مشوانی جناب ملک محمد عمران مشوانی کی باقاعدہ دستار بندی کی جائے گی۔ یہ تقریب صرف ایک منصب کی منتقلی نہیں، بلکہ ہماری قوم کی پہچان اور ایک نئے دور کے انتخاب کا نام ہے۔ ایک عظیم وراثت کا تسلسل ملک محمد عمران مشوانی صاحب، چیف آف مشوانی مرحوم ملک عبدالمجید مشوانی کے فرزندِ ارجمند اور جانیشین ہیں۔ وہ اس خاندان کے چشم و چراغ ہیں جس نے ہمیشہ علاقے کی بہتری اور قوم کی سربلندی کے لیے کام کیا۔ آپ کے دادا مرحوم ملک عبدالطیف مشوانی اور آپ کے والدِ گرامی نے اپنی تمام تر توانائیاں قبیلے کی فلاح اور قبائلی نظام کی مضبوطی کے لیے وقف کر رکھی تھیں۔ آج ملک محمد عمران مشوانی کے کاندھوں پر وہی ذمہ داری آن پڑی ہے جو ان کے بزرگوں نے نہایت خوش اسلوبی سے نبھائی۔ علاقے و قوم کی امیدیں پورے قبیلے اور علاقے کے عوام ملک عمران مشوانی صاحب سے وہی خیرخواہی، زندہ دلی اور مخلصانہ قیادت کی امید رکھتے ہیں جو ان کے خاندان کا طرہ امتیاز رہی ہے۔ ہماری دلی تمنا اور دعا ہے کہ وہ بلوچستان کی اعلیٰ قبائلی روایات کی پاسداری کریں السادات مشوانی برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔ علاقے کی بے پناہ خدمات کرتے ہوئے پسماندگی کے خاتمے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ دستار بندی ایک نیا عزمیہ دستار بندی اس عزم کی تجدید ہے کہ السادات مشوانی قبیلہ اپنی تاریخ سے جڑا رہے گا اور ملک محمد عمران مشوانی صاحب کی صورت میں ہمیں ایک ایسا نڈر اور باصلاحیت لیڈر میسر آئے گا جو جدید چیلنجز کے سامنے سینہ سپر ہو کر اپنی قوم کی رہنمائی کر سکے۔ہم تمام احباب اور السادات مشوانی برادری کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چیف آف مشوانی جناب ملک محمد عمران مشوانی صاحب کا حامی و ناصر ہو اور انہیں اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
