جے یو آئی کے رہنما امیر علی خان جتوٸی کی شیخ ہاٶس آمد، مقبول شیخ اور فیاض محمود شیخ کو حج کی مبارک باد دی

شکارپور(زیبائے پاکستان)جے یو آئی کے رہنما امیر علی خان جتوئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سردار مقبول احمد شیخ اور فیاض محمود شیخ سے شیخ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امیر علی خان جتوئی نے دونوں رہنماؤں کو انہیں حج کی سعادت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع شکارپور کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور علاقے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر امیر علی خان جتوئی کے ساتھ ایڈووکیٹ زاہد حسین پہاڑ، عبدالصمد اور جانسار علی شر بھی موجود تھے۔
