سردار مقبول احمد شیخ اور سردارزادہ فیاض محمود شیخ عوامی خدمت کے درخشاں باب ہیں، گولہ محلہ وارڈ 15 کے رہائشیوں کا خراجِ تحسین
شکارپور (زیبائے پاکستان)گولہ محلہ وارڈ نمبر 15 کے معززین و رہائشیوں عمران گولہ، فرحان گولہ، عبدالغنی گولہ، ماما فرید گولہ، محسن گولہ، علی حیدر گولہ و دیگر نے اپنے جاری کردہ ایک تفصیلی مشترکہ بیان میں سابق صوبائی وزیر سردار مقبول احمد شیخ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور سردارزادہ فیاض محمود شیخ کی عوامی خدمات اور علاقے کی ترقی کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سردار مقبول احمد شیخ اور سردارزادہ فیاض محمود شیخ محض سیاسی رہنما نہیں بلکہ عوام کے حقیقی ترجمان ہیں، جن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی فلاح اور خوشحالی رہا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ سردار مقبول احمد شیخ کی طویل سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمات شکارپور کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہیں، جبکہ سردارزادہ فیاض محمود شیخ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی کی حیثیت سے جس تندہی اور دیانت داری سے شکارپور شہر کے مسائل کو حل کیا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سردار مقبول احمد شیخ اور سردارزادہ فیاض محمود شیخ نے بلا تفریقِ رنگ و نسل اور گروہ بندی سے بالاتر ہو کر شکارپور کے شہریوں کی دادرسی کی ہے۔ محلہ گولہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری اور عوامی حلقوں کی تکالیف کو دور کرنے میں ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔ ان رہنماؤں کی بدولت شکارپور کے عوام میں اعتماد کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے اور عوام ان کی قیادت پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔
آخر میں رہائشیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شکارپور کی ترقی اور عوامی فلاحی مشن کی تکمیل کے لیے سردار مقبول احمد شیخ اور سردارزادہ فیاض محمود شیخ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
