کراچی (زیبائے پاکستان)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 33 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ جمعرات کے روز جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 961 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 113 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 421 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 504 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 59.42 ڈالر فی اونس رہی۔
