کراچی (زیبائے پاکستان)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانے والے دو مسافروں کے سامان سے بڑی تعداد میں سگریٹس برآمد کرلیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق یہ کارروائی فلائٹ پی ایف-714 کے مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے دوران عمل میں لائی گئی جہاں تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں سگریٹس موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔
حکام نے بتایا کہ مسافروں کے بیگ سے 260 سلیوز برآمد ہوئیں جن میں مجموعی طور پر 2 ہزار 600 سگریٹ پیکٹس شامل تھے۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق ضبط شدہ سگریٹس کے معاملے پر دونوں مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
کسٹمز حکام نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور غیر قانونی اشیا کی نقل و حمل کے خلاف سخت اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔
