تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچنے پر حکومت تنقید کی زد میں

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کئی ہفتوں تک مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ ملنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں زلیخا عزیز مندوخیل دختر بلوچستان نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو رہا تھا تو یہ مؤقف اختیار کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں درآمد ہونے والے تیل کی قیمتوں کا تعین سنگاپور کے پلیٹس انڈیکس کی بنیاد پر ہوتا ہے، اس لیے قیمتوں میں کمی کا اثر آنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے صرف چند دنوں میں ہی پاکستان میں مہنگے تیل کا اثر نظر آنے لگا، جس پر عوام یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے میں تاخیر کیوں کی جاتی ہے جبکہ اضافے کا اثر فوری طور پر منتقل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو شفاف بنائے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ بروقت عوام تک پہنچائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.