عالمی مارکیٹ میں خام تیل صرف 50 سینٹ مہنگا! پاکستان میں عوام کو 7 روپے 15 پیسے کا جھٹکا

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

کاروبار کے آغاز پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 50 سینٹ بڑھ کر 91.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 30 سینٹ بڑھ کر 84.64 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تاہم لین دین کا حجم کم رہا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں معمولی اضافے کے بعد شہباز حکومت نے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 360 روپے 06 پیسے سے بڑھ کر 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.