تحریر،
ظفر رند کوئٹہ
آج مزہ نہیں آ رہا۔
کیونکہ مزہ تب آتا ہے جب سانس آتی ہو۔ اور یہاں سانس ہی بند ہے۔
نوشکی کے حالات خراب ہیں نہیں
نوشکی مر رہا ہے۔
بولان تڑپ رہا ہے نہیں۔
بولان کی چیخیں سن کر پتھر بھی رو دیتے ہیں۔
وڈھ رو رہا ہے نہیں۔
وڈھ کی ماؤں کے آنسو خشک ہو گئے ہیں۔ اب خون آتا ہے
خضدار بےبس ہو گیا ہے نہیں
خضدار کو سرکار نے خود بےبس کیا ہے۔ ہسپتال بند کر کے، راستے بند کر کے
ہنہ بند ہے
سریاب کشمیر بن گیا
دشت ویران ہے
بلوچستان ہر طرف سے بند ہے
کوئٹہ روز مر رہا ہے۔ تھوڑا تھوڑا کر کے
سرکار کہاں ہے؟
سرکار ایئرکنڈیشن کمروں میں ہے
سرکار پریس کانفرنس میں ہے
سرکار “سخت کارروائی” کے وعدے میں ہے
بس زمین پر نہیں ہے
زمین پر لاشیں ہیں
زمین پر بند ہسپتال ہیں
زمین پر بھوکے بچے ہیں
زمین پر وہ سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہمارا قصور کیا ہے
آپ کہتے ہیں بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔
تو پھر حصے کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں؟
حصے کے ہسپتال کیوں بند؟
حصے کی سڑکیں کیوں بند؟
حصے کے لوگوں کا خون سستا کیوں؟
سرکار کو شرم آنی چاہیے
شرم اس دن سے جب ہنہ میں گولیاں چلیں اور سرکار سوتی رہی۔
شرم اس دن سے جب وڈھ کا زخمی راستے میں مر گیا کیونکہ ایمبولینس کو اجازت نہیں تھی
شرم اس دن سے جب خضدار کا ڈاکٹر یہ کہہ کر گھر چلا گیا کہ سرکار نے تنخواہ نہیں دی
یہ صوبہ نہیں رہا۔
یہ قبرستان بن گیا ہے۔ اور قبرستان میں بھی کوئی نہ کوئی تو پوچھنے والا ہوتا ہے۔ یہاں وہ بھی نہیں۔
کب تک؟
کب تک ہم لاشیں گنیں گے؟
کب تک ہم “مذمت” کے لفظ پر گزارا کریں گے؟
کب تک سرکار ٹی وی پر بیٹھ کر کہے گی “سب ٹھیک ہے” جبکہ زمین پر سب ختم ہے؟
ہمیں خیرات نہیں چاہیے۔ ہمیں رحم نہیں چاہیے۔
ہمیں اپنا حق چاہیے۔ جینے کا حق۔ سانس لینے کا حق۔ علاج کا حق۔
اگر آج سرکار نہ جاگی تو کل بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
اس دن نہ نوشکی بچے گا، نہ بولان، نہ وڈھ، نہ خضدار، نہ کوئٹہ۔
اس دن صرف فائلوں میں لکھا ہوگا: “یہاں کبھی بلوچستان تھا”۔
خدا کے لیے جاگو سرکار۔
اس سے پہلے کہ جاگنے کے لیے کوئی زندہ ہی نہ بچے۔
