بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عالمی سطح پر کامیاب سماجی تحفظ کا ماڈل، ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قابلِ مذمت ہے

0

اسلام آباد (زیبائے پاکستان) ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا قومی سماجی تحفظ کا ادارہ ہے، جسے ملکی اور عالمی سطح پر شفافیت، مؤثر نظام اور مستحق افراد تک بروقت امداد کی فراہمی کے حوالے سے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے وفود اور ترقیاتی شراکت دار اس پروگرام کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض عناصر اپنی سطحی محدود سوچ اور ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کروڑوں مستحق خواتین اور خاندان اس قومی ادارے سے منسلک ہیں، بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو بے بنیاد الزامات یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نشانہ بنانا مجرمانہ اقدام ہے اور ادارہ پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے!! برائے مہربانی اس قسم کی بے بنیاد الزامات سے اجتناب کیا جائے۔

یہ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اعلیٰ ترین اصولوں کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس کے مالی و انتظامی معاملات کا باقاعدہ آڈٹ، مؤثر مانیٹرنگ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی نگرانی اس نظام کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔

صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو بھی اس پروگرام کی کارکردگی اور شفاف نظام پر مکمل اعتماد حاصل ہے۔ رمضان ریلیف پیکج، کووڈ-19 اور سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال میں اسی پروگرام کے ڈیٹا کا استعمال اس اعتماد کا عملی مظہر ہے۔

بینظر انکم سپورٹ پروگرام سیاسی و سماجی حلقوں اور میڈیا سے اپیل کرتا ہے کہ اس اہم قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرے۔ قومی اداروں کی ساکھ کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ مستحق خواتین اور ان کے خاندان باعزت انداز میں اس پروگرام سے مستفید ہوتے رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.