اسلام آباد(زیبائے پاکستان)حکومت نےقومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس 17اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق طارق فضل چودھری کاکہناہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری ارسال کردی،سینیٹ اجلاس شام 4بجے اور قومی اسمبلی اجلاس 5بجے ہوگا، ان کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ اتحادیوں کیساتھ مشاورت سے ہوا۔
