روپے کے مقابلے میں ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کے تازہ نرخ سامنے آگئے عالمی کرنسی مارکیٹ کا نیا ریٹ کارڈ؛ کویتی دینار 900 روپے تک پہنچ گیا
کراچی (زیبائے پاکستان) پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ 28 اگست کو امریکی ڈالر سمیت اہم عالمی کرنسیوں کے تازہ خرید و فروخت نرخ سامنے آگئے۔
جاری کردہ اشاریاتی نرخوں کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے اور قیمت فروخت 278.55 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یورو 323 روپے میں خریدا اور 327 روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 377 روپے اور قیمت فروخت 381 روپے رہی۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 73.90 روپے میں خریدا اور 74.70 روپے میں فروخت کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.60 روپے خرید اور 76.50 روپے فروخت جبکہ کویتی دینار 885 روپے خرید اور 900 روپے فروخت پر پہنچ گیا۔
عمانی ریال کی قیمت خرید 718 روپے اور فروخت 727.50 روپے، چینی یوآن 41.50 روپے خرید اور 44.80 روپے فروخت جبکہ جاپانی ین 1.71 روپے خرید اور 1.80 روپے فروخت ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 200 سے 207 روپے، آسٹریلین ڈالر 197.50 سے 204.50 روپے اور سوئس فرانک 341 سے 350 روپے کے درمیان خریدا اور فروخت کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے 27 اگست کے آخری دستیاب اعداد کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اوسط قیمت خرید 277.2321 روپے اور قیمت فروخت 277.6572 روپے رہی۔
ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ اشاریاتی نرخ ہیں اور مختلف شہروں، برانچوں، طلب و رسد اور دن کے اوقات کے مطابق ان میں معمولی فرق آسکتا ہے۔
