لاہور؛ جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، ایک گارڈ کی حالت خراب

0

لاہور(زیبائے پاکستان) جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے بعد دھواں بھرنے سے ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے گائنی وارڈ میں دھواں بھر گیا تھا۔

اسپتال سے حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں گارڈ کا علاج جاری ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.