چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے آج کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سوشل پروٹیکشن والٹس (SPW) کے مؤثر اور شفاف نظام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اہم معاملات اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک کے تعاون اور معاونت کی ضرورت ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سوشل پروٹیکشن والٹس کے مؤثر اور شفاف نظام کو یقینی بنانے کے لیے بی آئی ایس پی کو مکمل تعاون اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بینیفشریز تک خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کو درکار تمام معاملات میں اسٹیٹ بینک اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.