کراچی میں معروف ٹرانسپورٹر حاجی میر اکبر لہڑی جیب کتروں کا نشانہ بن گئے۔

0

کراچی(زیبائے پاکستان) بلوچستان کے معروف ٹرانسپورٹر اور قبائلی شخصیت حاجی میر اکبر لہڑی کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جیب کتروں کی واردات کا نشانہ بن گئے۔ واقعہ ایک میڈیکل اسٹور کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم جیب کتروں نے ان کے پاس موجود قیمتی دستاویزات، اے ٹی ایم کارڈز، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کارڈ، ایک عدد چیک اور کچھ نقدی چوری کرلی ۔حاجی میر اکبر لہڑی نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں شہریوں اور کاروباری افراد کی قیمتی دستاویزات اور مالی سامان کا اس طرح چوری ہونا تشویشناک ہے۔انہوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل اسٹور اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوری ہونے والی دستاویزات اور کارڈز کا غلط استعمال کسی بھی شہری کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے متعلقہ ادارے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری کارروائی کریں۔ حاجی میر اکبر لہڑی نے کراچی پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ جیب تراشی اور شہریوں سے قیمتی اشیا چھیننے یا چوری کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ تصور کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.