پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی اپنے میونسپل آفس آمد،

0

شکارپور(زیبائے پاکستان )چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت سے محکمہ کی کارکردگی، ماہانہ رپورٹس اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی،
اس موقع پر سینیٹیشن آفیسر عارف احمد شیخ، محمد آصف جمالی، ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،
بریفنگ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ نے کہا کہ عوامی خدمات میں کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاٸے گا اور عوام کی خدمت کرنا اولین ذمہ داری ہے، عوامی مفادات میں فنڈز کو منصفانہ کاموں میں لگایا گیا ہے،
محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے میونسپل کمیٹی کے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاٸے۔
اور آخر میں شہر کے مختلف برادریوں کے وفود، سیاسی، سماجی اور قباٸلی شخصیات میونسپل آفس پہنچ کر چیٸرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کو اپنے مساٸل بیان کٸے اور چیٸرمین فیاض محمود شیخ نے فوری طور پر انکے مساٸل اور درخواستوں کو متعلقہ افسران کو بھیج کر حل کردیٸے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.