ایشین گیمز : اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینزسنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

0

لاہور(زیبائے پاکستان)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز اور مینز سنگلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ایشین گیمز 2026 جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔
ایشین گیمز مینز سنگلز اسکواش میں پاکستان کے نورزمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نورزمان نے کویت کے عمار التمیمی کو 0-3 سے ہرادیا۔
پاکستان کے محمد عرفان نے بھی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، محمد عرفان نے سعودی عرب کے محمدالنسفان کو 0-3 سے ہرادیا۔
دوسرے مکسڈ ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی ٹیم نے 0-2 سے مات دے دی ، عاصم خان اور مہوش علی کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ آٹھ، گیارہ ۔ دس اور گیارہ ۔ چار رہا۔
دوسری جانب کبڈی ایونٹ میں پاکستان آج اہم میچ ایران کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اولمپکس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے کھیلوں کے مقابلے ایشین گیمز کو ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتا ہے جس میں 45 ممالک کے کھلاڑی 40 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.