پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے متعدد مواقع دیئے گئے،سنجیدگی ضروری ہے، مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیرپی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے متعدد مواقع دیئے گئے،سنجیدگی ضروری ہے، مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانون اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(زیبائے پاکستان)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے متعدد مواقع دیئے گئے، سنجیدگی ضروری ہے، مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھا کہ پرامن پاکستان کیلئے محفوظ دارالخلافہ حکومت کی ذمہ داری ہے،پی ٹی آئی کے ماضی کے دھرنوں سے سب واقف ہیں،شہروں پر چڑھائی کرکے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے ،عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے متعدد مواقع دیئے گئے،سنجیدگی ضروری ہے، مذاکرات سے انکار نہیں کیا، وزیر قانون کا کہناتھا کہ پاکستان میں عدالتی نظام اور میکنزم موجود ہے،عدالتی میکنزم کے مطابق ہی قیدی کی رہائی ممکن ہے۔
