کراچی (زیبائے پاکستان)غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری کردیئے گئے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 373 روپے اور یورو 322 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔ 29 ستمبر کو صبح 11 بجے جاری ہونے والے اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق ڈالر کی خریداری قیمت 277.95 روپے جبکہ فروخت قیمت 278.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 368.85 روپے میں خریدا اور 373.25 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ یورو کی خریداری قیمت 316.65 روپے اور فروخت قیمت 322.45 روپے رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال 74 روپے میں خریدا اور 74.55 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اماراتی درہم کی خریداری قیمت 75.65 روپے اور فروخت قیمت 76.50 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کینیڈین ڈالر کی خریداری قیمت 195.09 روپے اور فروخت 202.93 روپے، آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 195.78 روپے اور فروخت 200.05 روپے رہی۔ چینی یوآن 38.25 روپے میں خریدا اور 38.97 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ جاپانی ین کی خریداری قیمت 1.7339 روپے اور فروخت قیمت 1.8337 روپے ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری قیمت 277.05 روپے جبکہ فروخت قیمت 277.55 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو 314.79 روپے میں خریدا اور 315.36 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری قیمت 366.86 روپے اور فروخت قیمت 367.53 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی بینک خریداری قیمت 73.75 روپے اور فروخت قیمت 73.89 روپے رہی۔ سوئس فرانک 332.68 روپے میں خریدا اور 333.28 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ سنگاپور ڈالر کی خریداری قیمت 216.76 روپے اور فروخت قیمت 217.15 روپے ریکارڈ ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق چینی یوآن کی انٹربینک خریداری قیمت 41.31 روپے اور فروخت 41.38 روپے، کینیڈین ڈالر 195.36 روپے اور 195.71 روپے، جبکہ آسٹریلوی ڈالر 194.62 روپے اور 194.97 روپے کی سطح پر رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں جاپانی ین 1.7604 روپے میں خریدا اور 1.7636 روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ ڈینش کرونا 42.12 روپے اور 42.19 روپے، سویڈش کرونا 27.90 روپے اور 27.95 روپے جبکہ تھائی بھات 8.24 روپے اور 8.26 روپے میں خریدا اور فروخت کیا گیا۔
