آغا حق نواز اسٹریٹ صدیق ماڑی روڈ شکارپور پر پمپنگ اسٹیشن کے مین 11 ہزار وولٹیج کی تاروں میں خرابی کے باعث مسند پور وگنو ڈار روڈ اور قریبی گلیوں میں پانی آگیا
شکارپور(زیبائے پاکستان)اطلاع ملنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سینی ٹیشن محمد عارف شیخ کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کریں اور سڑک پر ٹپکنے والے پانی کی نکاسی کے لیے موٹریں چلائیں۔
جس کے بعد انتظامی افسر نے واپڈا کے عملے سے رابطہ کر کے 11 ہزار وولٹیج کی تاروں میں خرابی کو دور کرایا اور بجلی بحال کرنے کے بعد جہاں سیوریج کی نکاسی کا عمل جاری ہے وہاں موٹریں چلیں گی۔
