پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر بابل خان بھیو کی ساس کی وفات پر سابق صوباٸی وزیر سندھ مقبول احمد شیخ اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ
شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٸر رہنما اور سابق صوباٸی وزیر سندھ مقبول احمد شیخ اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے صوباٸی مشیر براٸے جنگلات و جنگلی حیات اور پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما میر بابل خان بھیو کی ساس کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میر بابل خان بھیو اور مرحومہ کے خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ میر بابل خان بھیو کی ساس کی وفات کا سن کر دلی صدمہ اور دکھ پہنچا ہے۔
سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
