اصل سوال یہ ہے کہ ایک سرکاری ملازم کو اپنی پہلی تنخواہ کے لیے چار سے پانچ ماہ انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے

0

اصل سوال یہ ہے کہ ایک سرکاری ملازم کو اپنی پہلی تنخواہ کے لیے چار سے پانچ ماہ انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے ایک ریٹائرڈ ملازم کو اپنی پنشن کے لیے بار بار دفاتر کے چکر کیوں لگانے پڑتے ہیں اور مبینہ طور پر مٹھائی دینے کے بعد کام ہونے کی شکایت کیوں سامنے آئے

ذرا جرأت کے ساتھ
تحریر: میر اسلم رند

گزشتہ روز میں نے ایکس (ٹوئٹر) پر عوامی آگاہی کے لیے AG آفس بلوچستان کے کاغذی نظام سرکاری ملازمین کی مشکلات اور ڈیجیٹل اصلاحات کی ضرورت پر ایک مختصر کالم لکھا تھا لیکن اس تحریر کے بعد بلوچستان کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری ملازمین کی جانب سے مجھے مزید شکایات اور اہم سوالات موصول ہوئی ہیں لوگوں کا اصرار تھا کہ اس معاملے کو چند سطروں تک محدود رکھنے کے بجائے اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے بات ہونی چاہیے اسی لیے آج یہ تفصیلی کالم لکھ رہا ہوں تاکہ حکومت بلوچستان متعلقہ وفاقی اداروں اور عوام کے سامنے اصل سوالات رکھے جا سکیں صوبے میں اصل ترقی اس وقت سامنے آتی ہے جب ریاست اپنے شہریوں کو سہولت فراہم کرے ادارے جواب دہ ہوں اور کسی شخص کو اپنے جائز حق کے حصول کے لیے غیر ضروری دفتری چکروں کا سامنا نہ کرنا پڑے آج لوگ گھر بیٹھے بینکنگ کرتے ہیں بل ادا کرتے ہیں اور اپنی مالی معلومات حاصل کرتے ہیں لیکن اگر ایک سرکاری ملازم کو اپنی تنخواہ پنشن یا جی پی فنڈ کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑے تو یہ نظام کی اصلاح کا تقاضا ہےصوبائی مالیاتی امور مگر ذمہ داری کس کی اس معاملے کا ایک بنیادی پہلو ایسا ہے جس پر سنجیدہ بحث ضروری ہے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پنشن جی پی فنڈ اور دیگر مالیاتی معاملات کا تعلق صوبائی حکومت کے انتظامی اور مالیاتی نظام سے ہے اس کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کا دفتر وفاقی سطح کے اکاؤنٹنگ ڈھانچے یعنی آڈیٹر جنرل پاکستان اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے نظام سے منسلک ہے یہاں سوال یہ نہیں کہ وفاقی ادارے کا صوبے میں موجود ہونا بذاتِ خود غلط ہے یا درست ہے اصل سوال یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے مالیاتی معاملات میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے اختیارات ذمہ داریاں اور جواب دہی کتنی واضح اور مؤثر ہیں اگر کسی ملازم کی تنخواہ یا پنشن میں تاخیر ہو تو اسے کس دفتر سے رجوع کرنا چاہیے اگر فائل ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں رکی ہوئی ہو تو جواب دہ کون ہو گا اور اگر نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے تو ان کا فیصلہ اور نفاذ کس نے کرنا ہے حکومت بلوچستان کے محکمہ خزانہ کو اس معاملے میں محض تماشائی نہیں رہنا چاہیے اسے متعلقہ وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر موجودہ نظام اختیارات کی تقسیم تاخیر کی وجوہات اور ملازمین کو درپیش مشکلات کا جامع جائزہ لینا چاہیے اگر انتظامی طریقۂ کار میں تبدیلی اختیارات کی بہتر تقسیم یا صوبائی سطح پر اضافی نگرانی کی ضرورت ہے تو اس پر باقاعدہ مطالعہ کرکے واضح تجاویز سامنے لائی جائیں میرے سمجھ سے یہ بات بالاتر ہے کہ صوبائی سطح کے بڑے بڑے محکمے اے جی آفس کے سامنے مجبور کیوں ہے ہر ادارے نیب اور اینٹی کرپشن کو جوابدے ہوتا ہے آخر یہ محکمہ ہر احتساب سے مبرا کیوں ہے
صوبائی حکومت کے مالیاتی معاملات میں صوبائی محکمہ خزانہ کی ذمہ داری اور کردار واضح ہونا چاہیے جبکہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان اختیارات کا ابہام ملازمین کے لیے مشکلات کا سبب نہیں بننا چاہیے نئی ملازمت ملنے کے بعد تنخواہ کے لیے مہینوں انتظار کیوں مختلف افراد کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آئی ہے کہ کسی شخص کو سرکاری ملازمت ملنے اور ڈیوٹی سنبھالنے کے بعد پہلی تنخواہ شروع ہونے میں چار سے پانچ ماہ تک لگ جاتے ہیں بعض شکایت کنندگان کا دعویٰ ہے کہ اس دوران انہیں بار بار متعلقہ دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں اور فائل کی پیش رفت معلوم کرنے کے لیے مختلف اہلکاروں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے اگر یہ شکایات درست ہیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک شخص جسے باقاعدہ تقرری کے بعد سرکاری ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہوں اسے اپنی پہلی تنخواہ کے لیے اتنا طویل انتظار کیوں کرنا پڑے تقرری کے بعد سروس ریکارڈ بجٹ کی دستیابی ملازمت کی تصدیق اور تنخواہ کے بل سے متعلق ضروری کارروائی ضرور ہوتی ہے لیکن ان مراحل کے لیے واضح طریقۂ کار اور مقررہ مدت ہونی چاہیے اس سے بھی زیادہ تشویش ناک وہ الزامات ہیں جن میں بعض افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ بار بار چکر لگانے کے باوجود کام نہیں ہوتا لیکن مبینہ طور پر مٹھائی دینے کے بعد فائل آگے بڑھ جاتی ہے جہاں تک ٹھیکداروں کے چیکس کا معاملہ ہو وہاں فورا کام ہو جاتا ہے کیونکہ اس چیکوں کا کرائے ٹیریا ہے اس پر پرسنٹیج فکس ہے ان الزامات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہییں کسی افسر یا اہلکار کو ثبوت کے بغیر بدعنوان قرار دینا درست نہیں لیکن اگر عوام اور ملازمین کی جانب سے اس نوعیت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں تو انہیں نظرانداز کرنا بھی مناسب نہیں حکومت کو معلوم کرنا چاہیے کہ نئی بھرتیوں کے بعد پہلی تنخواہ جاری ہونے میں اوسطاً کتنا وقت لگتا ہے کتنے کیسز غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوتے ہیں اور ان تاخیروں کی وجوہات کیا ہیں اگر کسی جگہ غیر قانونی رقم طلب کرنے یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد ملیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ایک استاد دور دراز علاقے میں بچوں کو تعلیم دیتا ہے ایک ڈاکٹر ضلعی اسپتال میں مریضوں کا علاج کرتا ہے پولیس اہلکار امن و امان کے لیے خدمات انجام دیتا ہے اور دیگر ملازمین سرکاری اداروں کا نظام چلاتے ہیں یہ لوگ اپنی زندگی کے قیمتی سال ریاست کی خدمت میں صرف کرتے ہیں ان کی تنخواہ پنشن اور دیگر واجبات ان کے ملازمتی حقوق ہیں کسی افسر کی ذاتی مہربانی نہیں ذرا اس ملازم کا تصور کیجیے جس نے تیس یا چونتیس سال سرکاری خدمت کے بعد ریٹائرمنٹ حاصل کی ہو اس کی پنشن گھر کے اخراجات ادویات اور علاج کا اہم ذریعہ ہے اگر ریٹائرمنٹ کے بعد اسے بتایا جائے کہ سروس بک نامکمل ہے کسی دستاویز کی تصدیق باقی ہے یا پنشن کیس ابھی زیرِ کارروائی ہے تو اس کے لیے مشکلات پیدا ہونا فطری ہے پنشن کی تیاری ریٹائرمنٹ کے بعد شروع کرنے کے بجائے کم از کم چھ ماہ پہلے شروع ہونی چاہیے سروس ریکارڈ کی جانچ ضروری تصدیق اور زیرِ التوا دستاویزات کی تکمیل بروقت کی جائے تاکہ ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے واجبات کے لیے بار بار دفتر نہ جانا پڑے اسی طرح جی پی فنڈ گریجویٹی میڈیکل بلز اور دیگر منظور شدہ واجبات کے لیے بھی واضح مدت مقرر ہونی چاہیے اگر کسی درخواست میں کوئی کمی ہے تو تمام اعتراضات ایک ہی مرتبہ تحریری طور پر بتائے جائیں تاکہ ملازم کو ہر چند روز بعد نئے اعتراض کا سامنا نہ کرنا پڑے بلوچستان کے جغرافیے میں ڈیجیٹل نظام کیوں ضروری ہے بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کئی اضلاع ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر واقع ہیں اور بعض علاقوں سے کوئٹہ پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں ایسے حالات میں معمولی دفتری کارروائی کے لیے سفر کرنا ملازمین کے وقت، پیسے اور توانائی پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے اور حالات ایسے ہے ایک سرکاری ملازم کا سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں آواران واشک ڈیرہ بگٹی خضدار، کیچ اور دیگر دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لیے بار بار دفتر آنا آسان نہیں بعض اوقات درخواست جمع کروانے اعتراض کا جواب دینے یا فائل کی صورتحال معلوم کرنے کے لیے چھٹی لینی پڑتی ہے جبکہ سفری اخراجات الگ برداشت کرنا پڑتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ ہی یہی ہے کہ فاصلے کی رکاوٹ کم ہو دستاویزات محفوظ طریقے سے آن لائن جمع ہوں درخواست کی پیش رفت دیکھی جا سکے اور ملازم کو بروقت اطلاع ملے کہ اس کی فائل کس مرحلے پر ہے ہر ضلع میں سہولت مرکز یا ہیلپ ڈیسک بھی قائم ہونا چاہیے تاکہ ان افراد کی مدد کی جا سکے جو انٹرنیٹ یا جدید موبائل ایپ استعمال نہیں کر سکتے ماضی میں کاغذی فائلیں اور رجسٹر سرکاری امور چلانے کا بنیادی ذریعہ تھے لیکن آج جدید ٹیکنالوجی نے دفتری کارروائیوں کو آسان اور قابلِ نگرانی بنانے کے مواقع فراہم کر دیے ہیں اب بھی اگر ہر درخواست ایک میز سے دوسری میز تک کاغذی فائل کی صورت میں منتقل ہوتی رہے تو تاخیر ریکارڈ کی تلاش اور ذمہ داری کے تعین میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ڈیجیٹل فائل میں یہ ریکارڈ محفوظ کیا جا سکتا ہے کہ درخواست کب جمع ہوئی کس افسر کے پاس پہنچی کس تاریخ کو اس پر کارروائی ہوئی اور اگر تاخیر ہوئی تو اس کی وجہ کیا تھی مقررہ مدت گزرنے پر متعلقہ افسر کو خودکار اطلاع بھیجی جا سکتی ہے جبکہ درخواست گزار اپنی فائل کی صورتحال گھر بیٹھے دیکھ سکتا ہے اے جی آفس بلوچستان کو ملازمین کا جامع ڈیجیٹل سروس ریکارڈ تیار کرنا چاہیے اس میں تقرری عہدہ سکیل ترقی تبادلے تنخواہ کٹوتیوں جی پی فنڈ اور پنشن سے متعلق ضروری معلومات محفوظ ہوں آن لائن پے سلپ جی پی فنڈ اسٹیٹمنٹ پنشن ٹریکنگ اور شکایات درج کرنے کی سہولت عام ملازم کے لیے آسان بنائی جائے یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اے جی آفس بلوچستان کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن تنخواہ اور پنشن سلپ بل ٹریکنگ اور دیگر مالیاتی سہولتیں درج ہیں اس لیے اصلاحات کا سوال صرف یہ نہیں کہ کوئی آن لائن سہولت موجود ہے یا نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ کتنی مؤثر قابلِ رسائی اور ملازمین کے عملی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہے۔ حکومت کو موجودہ نظام کی کارکردگی کا جائزہ لے کر خامیاں دور کرنی چاہییں صرف کاغذات اسکین کرکے کمپیوٹر میں محفوظ کردینا مکمل ڈیجیٹل اصلاحات نہیں اصل تبدیلی اس وقت آئے گی جب درخواست کی وصولی جانچ منظوری ادائیگی اور شکایت کے ازالے کے مراحل ایک مربوط نظام کے تحت ہوں پرانے ریکارڈ کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جائے اہم اندراجات کی تصدیق ہو اور قانونی تقاضوں کے مطابق اصل دستاویزات محفوظ رکھی جائیں سفید ہاتھی کہنے سے پہلے نظام کو جواب دہ بنائیں میں مختلف سرکاری محکموں میں مبینہ بدعنوانی ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل پر لکھتا رہتا ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ ایسے مالیاتی نظام کی نگرانی کیسے ہو گی جس کے ذریعے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں پنشن اور دیگر واجبات کے معاملات انجام پاتے ہیں اگر کسی دفتر میں ملازم کی فائل غیر ضروری طور پر روکی جاتی ہے اگر کسی درخواست کی پیش رفت معلوم کرنے کا کوئی مؤثر طریقہ نہیں یا اگر مبینہ طور پر کام کروانے کے لیے غیر قانونی رقم طلب کی جاتی ہے تو اس کا تدارک ضروری ہے تاہم کسی پورے ادارے یا اس کے تمام ملازمین کو بدعنوان کہنا ناانصافی ہو گی ایماندار افسران اور اہلکار بھی اداروں کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں ایسا نظام درکار ہے جس میں ان کی کارکردگی سامنے آئے اور غلط کام کرنے والوں کی نشاندہی ہو سکے حکومت ایک محفوظ شکایتی نظام قائم کرے جہاں ملازمین شواہد کے ساتھ شکایت درج کرا سکیں ہر شکایت کو ٹریکنگ نمبر دیا جائے تحقیقات کی پیش رفت معلوم کرنے کی سہولت ہو اور ثابت شدہ بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے یہ اسی لیے شفاف تحقیقات واضح قواعد اور قابلِ نگرانی طریقۂ کار ضروری ہیں وفاقی ادارے اور حکومت بلوچستان خصوصی اقدامات کریں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اے جی آفس بلوچستان حکومت بلوچستان اور محکمہ خزانہ کو مشترکہ طور پر اس نظام کا جائزہ لینا چاہیے سب سے پہلے یہ واضح کیا جائے کہ کس مرحلے پر کس ادارے کی ذمہ داری ہے اور کسی درخواست میں تاخیر ہونے پر جواب دہی کس کی بنتی ہے یہ کالم کسی ادارے کو بدنام کرنے یا کسی فرد پر ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے لیے نہیں لکھا گیا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی مشکلات کو سامنے لایا جائے عوامی شکایات کی منصفانہ تحقیقات ہوں اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں حکومت بلوچستان کو محکمہ خزانہ کے ذریعے اس معاملے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس سے بھی موجودہ نظام کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جانا چاہیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان اختیارات اور ذمہ داریوں کی وضاحت ڈیجیٹل نظام کی بہتری اور شکایات کے ازالے کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی جائے اصل سوال یہ ہے کہ ایک سرکاری ملازم کو اپنی پہلی تنخواہ کے لیے چار سے پانچ ماہ انتظار کیوں کرنا پڑے، ایک ریٹائرڈ ملازم کو اپنی پنشن کے لیے بار بار دفاتر کے چکر کیوں لگانے پڑیں، اور مبینہ طور پر مٹھائی دینے کے بعد کام ہونے کی شکایت کیوں سامنے آئے ان سوالات کے جواب شفاف تحقیقات اور عملی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں جدید دور میں سرکاری ملازم کو اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے سفارش ایجنٹ یا غیر ضروری دفتری چکروں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے اسے قواعد کے مطابق، مقررہ وقت میں اور باعزت طریقے سے اپنا حق ملنا چاہیے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.