190ملین پاؤنڈکیس،بیرسٹر سلمان صفدر نےبیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

0

اسلام آباد (زیبائے پاکستان)190ملین پاؤنڈکیس میں بیرسٹر سلمان صفدر نےجیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات سےمتعلق بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق بیان حلفی کے مطابق 31 اکتوبر کو اڈیالہ جیل حکام نے 2 نومبر کوبانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اطلاع دے دی تھی۔

بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی حالت نازک دکھائی دے رہی تھی ، بشریٰ بی بی نےگہرے سیاہ رنگ کے چشمے پہن رکھے تھے۔

بشری بی بی نے بتایا وہ نہ سورج کی روشنی برداشت کر سکتی ہیں نہ ہی مصنوعی روشنی ۔بغیر چشمے کےوہ اپنی آنکھیں بھی نہیں کھول سکتیں ،مجھے محسوس ہوابشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.