وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان) وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے، ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم روسی صدر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان کے دورے کی دعوت دیں گے۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات ہوگی، توانائی، تیل و گیس، صنعتی ترقی اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے امور زیر غور آئیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور تجارتی ادائیگیوں کے مسائل حل کرنے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف روسی دورے کے بعد ایران جائیں گے، وزیراعظم 3 دسمبر سے شروع ہونے والے 18 ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.