شکارپور(زیبائے پاکستان)شکارپور میں نیو بیگاری پمپنگ اسٹیشن کی 11 ہزار وولٹ کی مین برقی تار اچانک گر جانے کے باعث ایس پی آفس نیو فوجداری روڈ پر پانی جمع ہوگیا، جس سے علاقے میں آمدورفت متاثر ہوئی۔
اطلاع ملنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی ہردلعزیز شخصیت و دلبر رہنما اور میونسپل کمیٹی شکارپور کے چیئرمین محترم فیاض محمود شیخ صاحب ہنگامی بنیادوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سینی ٹیشن محمد عارف شیخ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انتظامی افسر نے فوری طور پر پمپنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
بجلی کی بندش کے متبادل کے طور پر فوری طور پر جنریٹر آن کر کے موٹریں چلا دی گئیں، جس کے نتیجے میں چند ہی گھنٹوں کی محنت کے بعد سڑک سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا۔ دریں اثنا، گرنے والے کھمبے اور تار کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ہردلعزیز شخصیت اور عوامی رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔
