کراچی میں امریکی قونصل خانے پر دھاوا بولنے والوں پر امریکی میرینز نے فائرنگ کی، رائٹرز

0

کراچی(زیبائے پاکستان) امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے پر مظاہرین کے حملے کے دوران وہاں تعینات امریکی میرینز نے فائرنگ کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اتوار کو مظاہرین نے قونصل خانے کی بیرونی دیوار توڑ دی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور میرینز نے فائرنگ کی، واضح نہیں میرینز کی گولیاں کسی کو لگیں یا اس سے کوئی ہلاکت ہوئی۔

اس ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 10 افراد کی جاں بحق کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تاہم، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ہلاکتیں میرینز کی گولیوں سے ہوئیں یا وہاں موجود نجی سیکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس کی فائرنگ سے۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین ‘امریکا مردہ باد’ کے نعرے لگا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مظاہرین کی جانب سے قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں اندر سے گولیاں چلائی گئیں۔ کراچی پولیس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ قونصل خانے کی حدود کے اندر سے کی گئی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان سکھدیو اسرداس ہیمنانی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کس ادارے سے تعلق رکھتے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی امریکی قونصل خانہ واقعے پر غیر جانب دارانہ تحقیقات کی ہدایت، جے آئی ٹی تشکیل
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں جاری ان احتجاجی مظاہروں میں اب تک مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں امریکی سفارتی مشنز کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ قونصل خانے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.