مریم نواز کا پنجاب کے طلبہ کیلئے بڑا تحفہ! الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کی مکمل رہنمائی یہاں

0

لاہور(زیباےے پاکستان)پنجاب حکومت نے طلبہ کی روزانہ ٹرانسپورٹ کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے سی ایم پنجاب الیکٹرک بائیکس اسکیم 2026 کا آغاز کردیا ہے اس اسکیم سے نہ صرف آپ وقت اور پیسے بچائیں گے بلکہ اپنی تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے درخواست دیں، کون اہل ہے اور کس طرح سبسڈی کے ساتھ اپنی الیکٹرک بائیک حاصل کریں۔

یہ اسکیم چیف منسٹر مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے طلبہ کی مدد کے لیے شروع کی گئی ہے۔

حکومت درج ذیل سہولیات فراہم کر رہی ہے

سبسڈائزڈ الیکٹرک بائیکس

آسان ماہانہ قسطوں کے پلان

ای بالوٹنگ کے ذریعے شفاف انتخاب

اس اسکیم کا بنیادی مقصد طلبہ پر ٹرانسپورٹ کے بوجھ کو کم کرنا ہے خاص طور پر ان طلبہ کے لیے جو روزانہ طویل فاصلے سے سفر کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.