5 جولاٸی یومِ سیاہ کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کا پیغام

0

شکارپور (زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے 5 جولائی کو یومِ سیاہ کے موقع پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوٸے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن ایک منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے آئین و قانون کو پامال کیا گیا اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔
اپنے جاری کردہ پیغام میں فیاض محمود شیخ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عوامی رہنما کی حکومت کا تختہ الٹنا دراصل عوام کے مینڈیٹ کی توہین تھی، جس کے اثرات سے پاکستان آج بھی نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ قربانیوں اور جدوجہد سے عبارت ہے۔ ہم نے آمریت کے اندھیروں کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔ ہم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے قائدین کے مشن پر کاربند ہے اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک ملک میں جمہوریت مکمل طور پر مضبوط اور عوام کی حتمی فتح یقینی نہیں ہو جاتی۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی اور جمہوریت کی قدر کتنی قیمتی ہے، اور ہمیں ملک کو ایک مستحکم اور روشن مستقبل دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.