تحریر ۔پروفیسر بشردوست
اپنا علاقہ اپنی مٹی اپنے لوگوں کی محبت اپ کو ہر وقت اپنی گرفت میں لیتی ہے اور خاص کر جب بات ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری ذوالفقار احمد صاحب کی ہو تو یہ محبتیں پھولوں کا ہار بن کر غریبوں کے گلے تک پہنچتی ہے اور ان کے دلوں سے دعاوں کا سلسلہ کسی چشمے کی طرح ابل پڑتا ہے .
گذشتہ دنوں کوئٹہ بلوچستان میں ضلع صوابی جھنڈہ گاؤں کا بھی ایک غریب مزدور بحرالامین سورینج کوئلے کی کان میں شہید ہوا تھا جن کی فاتحہ خوانی کے لئے اور ان غمزدہ مزدور کے یتیم بچوں اور بیوہ کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی محترم چوہدری سالک حسین صاحب کی خصوصی ہدایت و دلچسپی پر اپنی بے پناہ مصروفیات سے وقت نکال کر محترم سیکرٹری صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنڈہ گاوں پہنچے اور ان سے ہمدردی کی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کی طرف سے ان کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا.
کہاں ہیں ایسے ہیرے موتی ہر دلعزیز افسران بالا جن کے دل میں غریبوں کے لئے اتنی محبت اتنی شفقت اور اتنا انس اللہ پاک نے رکھا ہو.
یقین کریں یہ عزت یہ اعزاز اللہ پاک نے محترم ذوالفقار احمد صاحب کے حصے میں ڈال دی ہے جن کے والد مرحوم ڈائرکٹر ایجوکیشن ادریس صاحب بھی اسی طرح غریبوں کی مدد کرتے تھے اور اج تک لوگ ان کو یاد بھی کرتے ہیں اور ان کو دعائیں بھی دیتے ہیں.
یہ سادہ تقریب یہ غریبوں کی بہتے انسو یہ سیکرٹری صاحب کا ہاتھ ان یتیموں کے سروں پر دیکھ کر ہمارے بھی انسو رواں ہو گئے اور دل میں ایسے افسر کے لئے محبتوں کا سمندر اور موجزن ہو کر ٹھاٹھیں مارنے لگا….
پورے ضلع صوابی میں لوگوں کو تب پتہ چلا جب خود سیکرٹری صاحب نے ضلع صوابی میں جھنڈا گاوں اکر اس غمزدہ خاندان کے شہید ہونے والے سربراہ غریب کان کن بحر الامین کا پوچھا اور ان کے یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا تب عام لوگوں کو اور سیاسی لوگوں کو معلوم ہوا کہ صوابی کا بھی ایک غریب کان کن بلوچستان کے اس حادثہ میں شہید ہوا ہے اور یہ سب کچھ مزدوروں سے سیکرٹری صاحب کی محبت کو ظاہر کررہی ہے .اس کے بعد سیکرٹری صاحب نے ضلع سوات تحصیل کبل میں اہسے ہی ایک گھر پر دستک دی اور یہی کہانی اسی جذبہ اور محبت سے دہرائ اور وہاں سے تعلق رکھنے والے شہید کی بیوہ کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
محترم سیکرٹری ذوالفقار احمد صاحب ہمیشہ ایسے دلفریب اقدامات کرتے ہیں کہ دل سے بے اختیار ان کے لئے دعائیں نکلتی ہیں اور یہ واحد شخصیت ہے جس کا عہدہ بڑا شکل خوبصورت گفتگو مہہذب شائستہ اور انداز میں بے پناہ عاجزی پائ جاتی ہے اور بے اختیار بندہ ان کی طرف چند قدم اٹھا کر چلنے لگتا ہے.
دعا ہے کہ اللہ پاک ایسے افسران کو اور ترقی دیں اور ان کے گھر خوشیوں سے بھر دیں.امین
