الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات موخر کردیئے

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات موخر کردیئے،خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام اقدامات تاحکم ثانی روک دیئے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 4نومبر2026کو آرڈر نمبر3جاری کیا ،آرڈر کی شق نمبر2کے تحت آئین کا آرٹیکل 140اے معطل کیاگیا،ترجمان کاکہنا ہے کہ آرٹیکل 140اے کی معطلی کا اطلاق دیگر تمام اضلاع تک بھی کردیاگیا،آرٹیکل 140اے صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے،الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ آرٹیکل کی دیگر اضلاع میں معطلی کے انتخابی عمل پر اثرات کا جائزہ لیاگیا، وفاقی حکم نامے کے باعث خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.