کراچی (زیبائے پاکستان)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز اتوار 9 اگست 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آج ہفتہ وار تعطیل کے باعث یہ نرخ کل سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ 10گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 6826 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
