لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

0

لاہور(زیبائے پاکستان)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران پی ایم ڈی سی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ افغان طلبا کے پاس دستاویزہی موجود نہیں ہیں۔جسٹس خالد اسحاق نے سوال کیا کہ داخلہ دیتے ہوئے ایجوکیشن ویزا کیسے دیا تھا؟ 4 سال ان کی زندگی کے ضائع کر دیے، اب واپس بھیج رہے ہیں؟ پی ایم ڈی سی کو شاہی حکم آیا جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا، طلبا کو نکالنے سے پہلے ایک بار تو ان طلبا کو سن لیتے، جب ان پر پیار آیا ہوا تھا تب پوری دنیا میں ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.