نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ پینل کی پہلی اور بڑی کامیابی۔جوائنٹ سیکرٹری (خواتین) کی نشست پر شکیلہ جلیل 1162 ووٹ لے کر تقریباً 400 سے زائد ووٹوں کی بھاری برتری سے کامیاب،

0

اسلام اآباد(زیبائے پاکستان )نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی
جوائنٹ سیکرٹری (خواتین) کی نشست پر شکیلہ جلیل نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1162 ووٹوں کی بھاری برتری سے میدان مار لیا۔ یہ کامیابی نہ صرف جرنلسٹ پینل کی مضبوط حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے بلکہ صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کا بھی اظہار ہے۔
صحافی برادری نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ متحرک، باصلاحیت اور پیشہ ور قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔ شکیلہ جلیل کی یہ فتح خواتین صحافیوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔
جرنلسٹ پینل کی اس پہلی بڑی کامیابی کے بعد دیگر نشستوں کے نتائج کا بھی بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
باقی نتائج کچھ دیر میں…
تمام ووٹرز، سپورٹرز اور ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
ان شاء اللہ یہ کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.