
“تحریر: شاہد گولہ”
سندھ دھرتی کے شہر شکارپور کی سرزمین پر پیدا ہونے والے محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے ثابت کیا کہ عظمت کا تعلق وسائل سے نہیں بلکہ ارادوں کی بلندی سے ہوتا ہے۔ ان کی شخصیت دیانتداری اور اصول پسندی کا پیکر ہے۔ وہ ہمیشہ حق اور سچ کے علمبردار رہے اور کسی بھی دباؤ یا مصلحت کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہ بننے دیا۔ ان کے نزدیک کوٸی بھی عہدہ ایک ذمہ داری تھا، نہ کہ مراعات حاصل کرنے کا ذریعہ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے فیصلوں میں ہمیشہ میرٹ، انصاف اور شفافیت نمایاں رہی۔ ان کی شخصیت میں ایک خاص درویشانہ سادگی اور وقار پایا جاتا ہے۔ نہ عہدے کا غرور، نہ نمود و نمائش کی فرماٸش،
پاکستان پیپلزپارٹی کا درخشاں ستارہ محترم فیاض محمود شیخ صاحب اپنی پہنچان آپ ہیں،
“پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور اور عوامی لیڈر فیاض محمود شیخ صاحب نے شکارپور میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، راہزنی اور بدامنی کے خلاف جس جرأت، سنجیدگی اور عوامی احساس کے ساتھ آواز بلند کی، اس نے شکارپور کے عوام کے دلوں کو امید دی ہے۔ انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر وہ بات کی جو آج شکارپور کا ہر شہری محسوس کر رہا ہے۔ جب عوام اپنے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے پریشان تھے اور ایسے وقت میں ایک عوامی نمائندے کا اہل شکارپور کے درد کو اپنا درد سمجھنا قابلِ تحسین عمل ہے۔
فیاض محمود شیخ صاحب ایک باحوصلہ، نڈر اور عوام دوست شخصیت ہیں۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو صرف باتوں تک محدود نہیں بلکہ ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ وہ لوگوں کے مسائل سنتے ہیں، نوجوانوں سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں سے ملتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج شکارپور کے عوام انھیں نہ صرف بلکہ اپنی آواز اور خیرخواہ سمجھتے ہیں۔
شکارپور کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہر باشعور شخص چوری اور ڈکیتی کے خلاف آواز بلند کرے۔ محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے شکارپور کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ان کی آواز نے نہ صرف شکارپور کے عوام کے جذبات کی عکاسی کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ اہل شکارپور تنہا نہیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ محترم فیاض محمود شیخ صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ دراز عمر عطا فرمائے، ان کی عوامی اور سیاسی خدمت میں مزید برکت دے، اور انہیں ہمیشہ عزت و وقار کے ساتھ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ اللہ پاک ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں آنے والی نسلوں کے لیے ہدایت و رہنمائی کا مستقل ذریعہ بنائے۔
انسان جب خلوصِ نیت سے قدم اٹھاتا ہے تو اللہ کی رحمت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سایۂ کرم اسے بلندیوں تک لے جاتا ہے۔ محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے اب تک جتنے بھی منصوبے مکمل کیے، ان کی سب سے بڑی پہچان شفافیت رہی ہے۔ جہاں بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے، کشادہ سڑکیں، بجلی کا انتظام اور سیوریج پائپ لائنیں بچھائی جا چکی ہیں۔ محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو ان کا جذبۂ سخاوت ہے جو نمائش سے پاک ہے۔
وہ غریب بچیوں کی شادی، راشن کی تقسیم اور مستحقین کے علاج معالجے میں خاموشی سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اپنی نیکیوں کی تشہیر سے سختی سے منع کر دیتے ہیں۔ ان کا یہ عمل قرآنی تعلیمات اور احادیثِ مبارکہ کی عین روح کے مطابق ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں رات اور دن، چھپا کر اور ظاہر کر کے خرچ کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔
پوشیدہ صدقہ دینے کی اہمیت پر حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ “اگر تم اللہ کو پانا چاہتے ہو تو اس کی مخلوق کی خدمت کرو اور نیکی اس طرح کرو کہ تمہارے بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔”
درحقیقت محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی کامیابی کا اصل راز ان کی سخاوت میں چھپا ہے کیونکہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ اس میں برکت کا وہ در کھلتا ہے جو عام انسانی عقل کے احاطے سے باہر ہے۔ وہ خود بھی عاجزی سے یہی کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی جیب سے کیا دینا، اللہ کے دیے ہوئے رزق سے اس کے بندوں پر خرچ کرنا ہی ہماری سعادت ہے۔ محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی صورت میں شکارپور کے شہریوں کو ایک ایسی مثبت شخصیت میسر ہے جو نہ صرف ایک کامیاب سیاسی انسان ہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔
