بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم سے کٹوٹی کرنے والا ملزم گرفتار

0

لاہور (زیبائے پاکستان )تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم سے ایک ہزار روپے کٹوٹی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود 89/6R میں غریب خواتین سے 14500 روپے کی رقم میں سے ایک ہزار روپے کٹوٹی کر رہا تھا۔ خواتین کی شکایت پر دلدار اے ایس ائی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد خواتین نے اپنی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ بعد میں ملزم نے تمام خواتین کو ایک ایک ہزار روپے واپس کر دیے۔
ایس ایچ او خان افضال خان بلوچ نے خواتین کی رقم واپس کروا دی ہے۔ عوام الناس کی طرف سے ایس ایچ او افضال خاں بلوچ اور ینگ جرنلسٹ میڈیا ٹیم کے صدر رائے قمر عباس بشیرہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ کارروائی تھانہ فرید ٹاؤن پولیس کی جانب سے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.