کراکری، گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر تقریب منعقد، تقریب کے مہمانِ خاص فیاض محمود شیخ کی خصوصی شرکت،

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)کراکری، گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور ایسوسی ایشن شکارپور کی طرف سے سنی شادی ہال میں 14 اگست یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر تقریب منعقد کی گٸی، جسکے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب تھے۔ تقریب کے افتتاح پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

تقریب میں کراکری، گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور ایسوسی ایشن کے عہدیداران آغا ساجد پٹھان، نصرت شہزاد مغل، لالا سرفراز پٹھان، حاجی فہد میمن، سیٹھ اشوک کمار ودیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی، کراکری، گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور ایسوسی ایشن کے آغا ساجد پٹھان اور لالا سرفراز پٹھان نے تقریب کے مہمانِ خاص پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب کو ٹوپی اور سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب نےکہا کہ اتحاد و اتفاق میں برکت ہے اور ہزار مشکلات کے باوجود تنظیم کو مستحکم اورمضبوط بنانا بہادری کی نشانی ہے۔ میرے آفس اور گھر کے دروازے کھلے ہیں۔ مجھے عوام کی خدمت کرنے کا ہنر اپنے آباٶ اجداد سے ملا ہے۔


آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے کراکری، گارمنٹس اینڈ جنرل اسٹور ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کیساتھ یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.