پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ کی ہدایات پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کی مہم تیزی سے جاری

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر سینی ٹیشن عارف شیخ نے عملے کے ہمراہ وارڈ نمبر 23 کا دورہ کر کے صفائی اور لیمنگ (چونا چھڑکاؤ) کے کام کا جائزہ لیا اور گلیوں اور نالیوں سے کچرا اٹھانے کے کام کی چیکنگ کی گئی۔ مچھروں اور جراثیم کے خاتمے کے لیے چونے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا۔
عملے کو روزانہ کی بنیاد پر فیاض محمود شیخ کی ہدایات پر صفائی کرنے سمیت کچرے کو فوری منتقل کرنے کے احکامات دیٸے گٸے۔ ایڈمنسٹریٹیو محمد عارف شیخ کا کہنا تھا کہ چیئرمین فیاض محمود شیخ کی سخت ہدایات ہیں کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.