عید قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،فی کلو قیمت میں 45 روپے کا اضافہ

0

پشاور(زیبائے پاکستان)عید سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عید قریب آتےہی پشاورمیں مرغی کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے،ایک ہفتے کےدوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپےکا اضافہ ہوگیا، پولٹری مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

اس کےعلاوہ بیشترسبزیوں میں 20 سے 30 روپےفی کلوتک اضافے کےساتھ فروخت جاری ہےجبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.