وزارت اطلاعات حکومت پاکستان کو چاہیے کے وہ رجسٹرڈ تنظیموں کے دائرہ اختیار کے مطابق ان سے مشاورت کرے ،آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ
اسلام آباد(زیبائے پاکستان )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈکے بانی صدر غلام مرتضی’جٹ (جی ایم جٹ)نے کہا ہے کہ ہم APNS سمیت کسی ایسی تنظیم کی اجارہ داری کو نہیں مانتے جو بلا تفریق عام اخبار نویس اور اخبارات کے حقوق کا تحفظ نہ کر سکے ،وزارت اطلاعات حکومت پاکستان کو چاہیے کے وہ رجسٹرڈ تنظیموں کے دائرہ اختیار کے مطابق ان سے مشاورت کرے کسی ایک تنظیم کو سب اخبارات کا نمائندہ نہ سمجھا جائے پنجاب میں2020ءکی میڈیا پالیسی کے زریعے مقامی اخبارات کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے ہم نے بھر پور جدوجہد سے ناکام بنایا، 2009ءکو لاہور ہائی کورٹ میں کورٹ نوٹسز کی پالیسی میں صرف Apnsممبران کو عدالتی اشتہارات دینے کا فیصلہ آج کے حالات سے میچ نہیں کرتا، اس وقت ABC،رجسٹریشن اور پریس کونسل آف پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے پرنٹ میڈیا کیلئے ہمدردانہ پالیسوں کی ضرورت ہے ڈیجٹل میڈیا کی قانون سازی کی ضرورت ہے اشتہارات کی تقسیم کا طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے ،اب ریجنل،مقامی اخبارات کی نمائندگی APRNSکی صورت میں موجود ہے ہم APNSکی اکثر پالیسوں سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عروج نہیں دلوا سکے مقامی اخبارات کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں،اس وقت متفقہ قومی میڈیا پالیسی کا قانون بنانے کی اشد ضرورت ہے
