قادیانی محمود اللہ فروغ کی NCCIA میں تعیناتی ناقابلِ قبول، حکومت فوری فیصلہ واپس لے: سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(زیبائے پاکستان) جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے محمود اللہ فروغ کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں بطور ایم عہدے پر تعیناتی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم حکومت کی اس تعیناتی پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حساس نوعیت کے قومی ادارے میں تعیناتی کے حوالے سے آئینی، قانونی اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہیں کہ مذکورہ تعیناتی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورتِ دیگر ہم آئینی و قانونی فورمز سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اس معاملے کو محض ایک انتظامی تعیناتی سمجھ کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو عوام اور متعلقہ حلقوں کے تحفظات کا جواب دینا ہوگا اور تعیناتی کے تمام قانونی و آئینی پہلو واضح کرنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو جمعیت وکلاء فورم پاکستان اس معاملے پر بھرپور قانونی جنگ لڑے گا اور ہر دستیاب آئینی و قانونی فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس تعیناتی کا نوٹس لے، فیصلے پر نظرثانی کرے اور پیدا ہونے والے تحفظات کو دور کیا جائے۔
