آفرین باش،میر علی مدد جتک

0

شاہین بارانزئی

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کہتا تھا کہ وہ مونچھوں والوں سے ڈرتاورتا نہیں ہے۔ حاضر رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وہ مونچھوں والوں سے لڑتا وڑتا نہیں ہے۔ ، مگر انہوں نے طعنوں شانوں سے ایسا وار کیا کہ بوٹوں شوٹوں، جوتوں شوتوں، لاتوں شاتوں کی وار بھی اس کے سامنے ہیچ نہ دارد۔
شاباش علی مدد جتک شاباش۔
حاجی علی مدد جتک کی باتیں ، شاتیں ، جگتیں ،شگتیں ساری چیزیں ترازو کے ایک پلڑے میں رکھی جائےں اور اسمبلی میں اس دن کا خطاب دوسرے پلڑے میں رکھا جائے سب پر ایسا بھاری ہوگا جیسا کہ پیپلائی کہتے ہیں ’’ایک زرداری سب پہ بھاری‘‘۔
میر صاحب سے اختلاف تو کوئی نہیں کیوں کہ نہ وہ میرا لیڈر ہے اور نہ ہی میں کوئی پیپلائی ہوں۔ البتہ تعلق ضرور ہے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کا رکن ہے اور ہم سب بلوچستانی ہیں۔ کبھی کبھی ان کی جگت بازی پر لکھتے ہیں، تو یہ ایسی کوئی بات نہیں۔


حق بھی یہی کہ عوام جس کو ووٹ دے کر اس عیش خانہ میں بھیجتے ہےں تو وہ بھی تھوڑاسا اپنے آپ پر تجربہ کرے کہ چلو بھر پانی میں بھی نہیںتو کسی دریا میں ڈوب جاتاہے یا نہیں۔
جو ڈوب گیا وہ خوب گیا، جو ڈوبانہیں وہ زندگی جیا نہیں۔ جینے والے وہ ہوتے ہیں جو جینے کے سلیقے سیکھتے ہیں، جب کہ جینے کا سلیقہ پارلیمنٹ کے ارد گرد سکھایا ہی نہیں جاتا ہے، حیرت اس بات کی ہے کہ میر علی مدد جتک صاحب واقعی کمال کردیا ۔
میر صاحب نے اپنی تقریر میں کسی ٹوکا نہیں، روکا نہیں بلکہ طعنوں سے ناظرین کو محظوظ کیا ۔ انہوں نے للکارتے ہوئے طعنہ دیا کہ وہ ان سے نہیں ڈرتا ہے جو گھر میں بسکٹ پر لڑتے ہیں۔ یہ بہت بڑا طعنہ ہے۔
کسی سے پتہ کرنے کی ضرورت نہیں ،آپ کو پتہ ہے، آپ جانتے ہیں کہ طعنے کو معاشرے میں سیدھا تلوار مار کر نکل جانے کابرابر تصور کیا جاتا ہے۔
وہ خضدار میں متاثرہ لڑکی اسمائ جتک اور اس کے والد ماسٹر عنایت اللہ جتک کے ساتھ کھلم کھلا ہمددردی کا اعلان کیا۔ اور وہ خواب میں بھی نہیں تھا بالکل جاگ میں تھا۔ یہ جھاگ بھی نہیں ان کا خطاب تھا جو وہ کہہ رہے تھے اور ان کا لب و لہجہ تھا کہ وہ کسی سے ڈرتا نہیں کسی سے لڑتا نہیں مگر مظلوم کے ساتھ ہوں اور ظالم کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہے۔
ایسے جگرِ شیر رکھنے والوں کو دونوں ہاتوں سے سلام کرتے ہیں آپ بھی سلام کیجیے، حق بھی بنتا ہے ۔
اب میں کہتا ہوں کہ حاجی علی مدد جتک فارم 47 کی پیداوار نہ ہو ،بلکہ فارم 1947 کی پیداوار ہو بھی اسکول کی اسمبلی میں کھڑے بچوں کی طرح اٹینشن ہوکر انہیں سلام کرنا چاہیے۔
شاباش علی مدد جتک شاباش۔
میر صاحب نے اس دن بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران جو خطاب کیا ،وہ ان کی زندگی کا پہلا خطاب تو ہے مگر خدا کرے کہ آخری نہ ہو۔اگر وہ تہیہ کرے کہ اپنے اس اعلان پر قائم و دائم رہیں گے۔
بشرطیکہ وہ کچھ پیا نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.