خون آلود ایجادات انسانی ارادوں اور تباہ کن نتائج

0

محمدنسیم رنزوریار

 

قارئین کرام ۔الفرڈ نوبل اور ڈائنامائٹ کی لرزہ خیزی سویڈش کیمیا دان الفرڈ نوبل نے جب 1867 میں ڈائنامائٹ ایجاد کیا تو ان کا مقصد کان کنی اور سڑکوں کی تعمیر میں آسانی پیدا کرنا تھا تاکہ پہاڑوں کو کاٹ کر انسانی ترقی کے راستے ہموار کیے جا سکیں مگر دنیا نے اسے جنگوں میں قلعے مسمار کرنے اور انسانوں کے پرخچے اڑانے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا اس ہولناک استعمال نے نوبل کو اندر سے توڑ دیا اور جب ایک فرانسیسی اخبار نے ان کی زندگی میں ہی غلطی سے ان کی موت کی خبر چھاپی جس کی سرخی تھی “موت کا سوداگر مر گیا” تو نوبل لرز اٹھے انہوں نے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اپنی تمام دولت وصیت کر دی تاکہ دنیا کا سب سے معتبر “نوبل پرائز” قائم کیا جا سکے جو امن اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔
رابرٹ اوپن ہائیمر اور ایٹم بم کی قیامت۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جب رابرٹ اوپن ہائیمر نے “مین ہٹن پروجیکٹ” کی سربراہی کرتے ہوئے ایٹمی توانائی کو مسخر کیا تو ان کا خیال تھا کہ یہ طاقت جنگ کو ہمیشہ کے لیے روک دے گی لیکن جب ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بادل لہرائے اور لاکھوں انسان لقمہ اجل بنے تو اوپن ہائیمر کی روح کانپ اٹھی انہوں نے بھگوت گیتا کا وہ جملہ دہرایا کہ “اب میں موت بن چکا ہوں، دنیاؤں کو تباہ کرنے والا” انہوں نے بقیہ زندگی ایٹمی پھیلاؤ کے خلاف مہم چلائی اور امریکی حکومت کے معتوب ٹھہرے کیونکہ وہ اپنی ہی تخلیق کے ہاتھوں ہونے والی تباہی پر پشیمان تھے۔اسی طرح آرتھر گیلٹن اور ایجنٹ اورنج کا زہر۔ پودوں کے ماہر آرتھر گیلٹن نے ایک ایسا کیمیکل بنایا تھا جو فصلوں کی نشوونما کو تیز کر سکے مگر امریکی فوج نے اسے ویتنام کی جنگ میں “ایجنٹ اورنج” کے نام سے استعمال کیا تاکہ جنگلات کو ختم کر کے دشمن کو چھپنے کی جگہ نہ ملے اس کیمیکل نے نہ صرف جنگلات تباہ کیے بلکہ لاکھوں انسانوں میں کینسر اور معذوری بانٹ دی گیلٹن اپنی موت تک اس بات پر روتے رہے کہ ان کی سائنسی تحقیق کو نسل کشی کے لیے استعمال کیا گیا اور انہوں نے زرعی ترقی کے خواب کو انسانی المیے میں بدلتے دیکھا اسکے ساتھ ساتھ کلاشنکوف اور مشین گن مِخائل کلاشنکوف کا AK-47 بنانا حب الوطنی پر مبنی تھا لیکن یہ بندوق دنیا کی سب سے زیادہ جان لیوا ایجاد ثابت ہوئی جس نے ایٹم بم سے بھی زیادہ ہلاکتیں کیں اسی طرح رچرڈ گیٹلنگ نے جب پہلی مشین گن بنائی تو ان کا فلسفہ یہ تھا کہ ایک ایسی بندوق بنائی جائے جو سو آدمیوں کا کام اکیلے کرے تاکہ فوج میں سپاہیوں کی ضرورت کم پڑے اور جنگیں جلد ختم ہو جائیں مگر نتیجہ اس کے برعکس نکلا اور گیٹلنگ گن نے جنگوں کو مزید خونی اور طویل بنا دیا ایجاد کرنے والا امن کا طالب تھا مگر ایجاد نے خون کی ہولی کھیلی۔اسکے علاوہ کمفرٹ لیر اور لیڈڈ پٹرول کا خاموش قاتل تھامس مِڈگلے جونیئر ایک ایسے بدقسمت موجد تھے جنہوں نے پٹرول میں لیڈ (سیسہ) شامل کرنے کا طریقہ ایجاد کیا تاکہ گاڑیوں کے انجن شور نہ کریں اور بعد میں انہوں نے کلورو فلورو کاربنز (CFCs) دریافت کیں جو ریفریجریٹر میں استعمال ہوئیں ان دونوں ایجادات نے کرہ ارض کی اوزون تہہ کو برباد کر دیا اور کروڑوں انسانوں کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مڈگلے کو تاریخ کا “سب سے زیادہ نقصان دہ جاندار” کہا جاتا ہے اگرچہ ان کا مقصد صرف تکنیکی مسائل حل کرنا تھا مگر قدرت نے انہیں ان کی اپنی ہی ایک میکانیکی ایجاد (بیڈ لفٹنگ مشین) کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دیا۔حاصلِ بحث: تخلیق کار کا کرب اور انسانی فطرت
یہ تمام داستانیں ایک ہی نکتے پر مرکوز ہیں کہ سائنس دان یا موجد صرف ایک آلہ فراہم کرتا ہے مگر اس کا استعمال معاشرے کی اخلاقی گراوٹ یا بلندی طے کرتی ہے۔ کلاشنکوف کا خط ہو یا نوبل کی وصیت، یہ سب اس پچھتاوے کی علامتیں ہیں جو بتاتی ہیں کہ جب علم “حکمت” سے محروم ہو جائے تو وہ رحمت کے بجائے زحمت بن جاتا ہے۔ ان موجدین نے گھاس کاٹنے والی مشینیں بنانے کے خواب دیکھے تھے مگر انسانی لالچ نے ان کے ہاتھوں میں بارود تھما دیا۔ آج کی دنیا کو ایجادات سے زیادہ ان کے اخلاقی استعمال کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کا کوئی موجد بستر مرگ پر یہ نہ کہے کہ “کاش میں نے یہ نہ بنایا ہوتا۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.