احسن اقبال کا پارلیمنٹ میں کھلے عام سگریٹ نوشی پر اعتراض، اسپیکر کی ارکان کو مختص جگہ پر جانیکی کی ہدایت
اسلام آباد(زیبائے پاکستان) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پارلیمنٹ کی عمارت میں سگریٹ نوشی پر اعتراض اٹھادیا۔
قومی اسمبلی میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کی عمارت میں کھلے عام سگریٹ نوشی کی جاتی ہے، سگریٹ نوشی کے باعث دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں، اس میں سگریٹ نہ پینے والوں کا کیا قصور ہے۔
اجلاس میں نعیمہ کشور نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے خواتین کو نماز کی ادائیگی میں مشکلات ہوتی ہیں، نماز ادا کرتے وقت سانس لینا دشوار ہوتا ہے۔
ارکان کی شکایت پر اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی پہلے ہی عائد ہے، پارلیمنٹ میں سگریٹ نوشی کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، یقینی بنایاجائے کہ آئندہ مختص جگہ کے علاوہ سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔
