شکارپور(زیبائے پاکستان )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں، سڑکوں، گلیوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
