12 ربیع الاول کی تیاریاں، چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی ہدایات کے مطابق مساجد و مدارس پر چراغاں کرنے کا کام تیزی سے جاری

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)جشن عید میلاد النبی ﷺ 12 ربیع الاول کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر شہر بھر میں تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب کی خصوصی ہدایات پر شہر کی تمام مساجد اور مدارس کو خوبصورت برقی قہقموں (لائٹنگ) سے سجانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف میونسپل آفیسر (CMO) عابد لطیف راجپوت نے میونسپل عملے کے ہمراہ حاجی لطیف شاہ روڈ، لکھدر، فیض علی شاہ اور دیگر اہم علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اس دورے کے دوران انہوں نے مختلف مساجد اور مدارس کا معائنہ کیا، منتظمین اور علمائے کرام سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور لائٹنگ کے جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
مساجد اور مدارس کے منتظمین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور محترم فیاض محمود شیخ صاحب اور میونسپل انتظامیہ کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے شہر میں مذہبی جوش و جذبے کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.