پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور میونسپل کمیٹی شکارپور کے چیئرمین محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے اپنے خرچ پر 4 مستحق شہریوں کو عمرہ کے لیے روانہ کردیا۔

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے شہر کے 4 مستحق اور غریب شہریوں کو اپنے خرچ پر عمرہ کے لیے روانہ کیا۔ اس موقع پر انہیں عمرہ کے ٹکٹ اور احرام بھی فراہم کیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان۔پیپلزپارٹی کے رہنما اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین محترم فیاض محمود شیخ صاحب کا کہنا تھا کہ کچھ مستحق اور غریب شہریوں نے عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ان کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرہ کے تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کر کے روانہ کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ انہیں عمرہ کی سعادت عطا فرمائے اور ان کی دعائیں قبول فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.