پرنٹ میڈیا سے متعلق وزیر اعلی بلوچستان کے بیان پر سی پی این ای کا شدید ردعمل اور تشویش کا اظہار

0
كراچی(زیبائے پاکستان )پریس كونسل آف پاكستان نيوزپیپرايڈيٹرز(CPNE) نے وزيرا على بلوحستان سرفراز بگٹی كے اخبارات کے كم مقبوليت اور ڈيجيٹل ميڈیاپاليسى سے متعلق حاليه بيان پرگہری تشويش كا اظهار كرتے ہوئے اسے زمینی حقائق كے منافى قرار دے ويا-
اس سلسلےمیں سى پی اين اى كى صدر اور سيكريٹرى جنرل نےاپنے مشتركه بيان میں كہا كه بلوچستان جیسے وسيع و عريض صوبے جهاں انٹرنیٹ كى رسائى اور بجلی كابحران ايك سنگین مسئلہ ہے وہاں اخبارات آج بھی عوام تك معلومات پہنچانے كاسب سے معتبر اور بڑاذریعہ ہے
وزيراعلى كايه كہنا کہ اخبارات كو بہت كم لوگ پڑھتے ہیں دراصل پرنٹ ميڈیاكى اہمیت كوكم كرنے اور اشتهارات كى بندش کیلئے راه ہموارکرنے كى ايك كوشش معلوم ہوتی ہےجوكه صحافتى اداروں کی معاشی قتل کے مترادف ہے-
حكومت ڈیجیٹل ميڈيا کی طرف جانے كا شوق ضرورپورا کرےلیکن اسے پرنٹ میڈیا کی قیمت پر نافذ کرنا دانشمندی نہیں ۔
اخبارات كی اپنى ايك تاريخى اور وستاويزى حيثيت ہے جسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کھبی تبدیل نہیں کرسکتے
سی پی این ای نے مطالبه كيا کے نئی ميڈيا يالیسی كى تشكيل میں تمام اسٹیک ہولڈرز كو اعتماد میں ليا جائے اور اخبارى صنعت كو ويوار سے لگانے کے بجائے اسے مضبوط كيا جائے تاكه آزاوی صحافت پر آنچ نه آئے –
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.