قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے،فیاض محمود شیخ

0

شکارپور(زیبائے پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیٸرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے عیدالاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسر نو زندہ کرنے کا دن ہے، قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے، اللہ تعالیٰ اپنے اطاعت گزار بندوں کی نیت کو دیکھتا ہے اور اسی کی بنیاد پر اجر عطا فرماتا ہے۔ قربانی کا اصل مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے نفسیاتی خواہشات کی قربانی ہے، وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچارہے، لیکن ہمیں ایثار اور قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے، صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے، قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ حضرت ابراہیم (ع) اور ان کے عظیم فرزند حضرت اسماعیل(ع) کی سیرت پاک کی پیروی میں ہی ہم سب کی نجات ہے۔ یتیموں، بیوائوں، بے کسوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے، حضرت ابراہیم کے ایثار و قربانی سے سبق سیکھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں لانےکی ضرورت ہے، آج ہمیں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.